مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خِلاف

قرآن میں خلاف

معنی: مخالف سمت

خلاف قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
خ ل ف

خِلاف

اسم · 6 بار

معنی: مخالف سمت · دوسرے تراجم: بعد, تیرے پیچھے, خلاف سمت

قرآن میں صورتیں

  • خِلَٰفٍ ×5
  • خِلَٰفَكَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

خلف: ضد القدام، قال تعالى: يعلم ما بين أيديهم وما خلفهم [البقرة/ 255] ، وقال تعالى: له معقبات من بين يديه ومن خلفه [الرعد/ 11] ، وقال تعالى: فاليوم ننجيك ببدنك لتكون لمن خلفك آية [يونس/ 92] ، وخلف ضد تقدم وسلف، والمتأخر لقصور منزلته يقال له: خلف، ولهذا قيل: الخلف الرديء، والمتأخر لا لقصور منزلته يقال له: خلف، قال…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما خلفهم﴾ [البقرة: 255] خلف: ظرف مكان مثل وراء، وهما ضدا: أمام وقدام، وتصرفه قليل. وتخلف ضد تقدم وسلف. فالمتأخر لقصور منزلته يقال له خلف. قال تعالى: ﴿فخلف من بعدهم خلف﴾ [الأعراف: 169]. وفرقوا بين الصالح والطالح بفتحة فقالوا: خلف سوء وخلف خير. ومنه قول العلماء: أجمع عليه السلف والخلف. وقالوا: «سكت ألفا…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ل ف پر مکمل اندراجات

خلاف والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف کے ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا (بھاری) عذاب تیار ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:33
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میں (پہلے تو) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا پھر تم سب کو سولی چڑھوا دوں گا

    سورہ اعراف، آیت 7:124
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ (غزوہٴ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی) کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔ (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے

    سورہ توبہ، آیت 9:81
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور قریب تھا کہ یہ لوگ تمہیں زمین (مکہ) سے پھسلا دیں تاکہ تمہیں وہاں سے جلاوطن کر دیں۔ اور اس وقت تمہارے پیچھے یہ بھی نہ رہتے مگر کم

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:76
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (فرعون) بولا کہ پیشتر اس کے میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے۔ بےشک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں (جانب) خلاف سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر سولی چڑھوا دوں گا (اس وقت) تم کو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:71
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا

    سورہ شعراء، آیت 26:49