مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اقم الصلاة لدلوك الشمس الى غسق الليل وقران الفجر ان قران الفجر كان مشهودا

(اے محمدﷺ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 78
  • پارہ 15
  • صفحہ 290

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کی منصوبہ بازیوں کی کچھ فکر نہ کیجئے۔ آپ اپنے مالک کی طرف متوجہ رہیں اور نمازوں کو ٹھیک ٹھیک قائم رکھیں تعلق مع اللہ وہ چیز ہے جو انسان کو تمام مشکلات و نوائب پر غالب کر دیتی ہے۔ وَ اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ (بقرہ۔۴۵)۔ اس میں چار نمازیں آ گئیں ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء ، جمع بین الصلوٰتین کے مسئلہ سے اس کا کچھ تعلق نہیں اور اگر جمع کا اشارہ نکالا جائے تو دو نہیں چار نمازوں کے جمع کرنے کی مشروعیت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَقِمِقائم کروaqimi
  2. ٱلصَّلَوٰةَنماز کوl-ṣalata
  3. لِدُلُوكِڈھلنے کے وقتlidulūki
  4. ٱلشَّمْسِسورج کےl-shamsi
  5. إِلَىٰتکilā
  6. غَسَقِسخت تاریکیghasaqi
  7. ٱلَّيْلِرات کیal-layli
  8. وَقُرْءَانَاور قرآن پڑھناwaqur'āna
  9. ٱلْفَجْرِ ۖفجر کاl-fajri
  10. إِنَّبیشکinna
  11. قُرْءَانَقرآن پڑھناqur'āna
  12. ٱلْفَجْرِفجر کاl-fajri
  13. كَانَہےkāna
  14. مَشْهُودًۭاحاضر کیا گیا/ دیکھا جانے والاmashhūdan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں