مواد پر جائیں
Quran Maqasid

فَجْر

قرآن میں فجر

معنی: فجر سے

فجر قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
ف ج ر

فَجْر

اسم · 6 بار

معنی: فجر سے · دوسرے تراجم: فجر کا, قسم ہے فجر کی, فجر

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْفَجْرِ ×5
  • وَٱلْفَجْرِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفجر: شق الشيء شقا واسعا كفجر الإنسان السكر ، يقال: فجرته فانفجر وفجرته فتفجر. قال تعالى: وفجرنا الأرض عيونا [القمر/ 12] ، وفجرنا خلالهما نهرا [الكهف/ 33] ، فتفجر الأنهار

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿بل يريد الإنسان ليفجر أمامه﴾] القيامة:5 [أي أنه يسوف بالتوبة، والمعنى يريد الحياة ليتعاطى الفجور فيها. وقيل: معناه يذنب ويقول: غدا أتوب، ثم لا يفعل؛ لبذله عهدا لا يفي به، ومنه سمي الكاذب فاجرا لأنه بعض الفجور. وأصل الفجور شق ستر الديانة والحياء، وذلك أن المادة تدل على شق الشيء وتوسعته، ومنه الفجر لأنه يشق…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ج ر پر مکمل اندراجات

فجر والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    روزوں کی راتوں میں تمہارے لئے اپنی عورتوں کے پاس جانا کردیا گیا ہے وہ تمہاری پوشاک ہیں اور تم ان کی پوشاک ہو خدا کو معلوم ہے کہ تم (ان کے پاس جانے سے) اپنے حق میں خیانت کرتے تھے سو اس نے تم پر مہربانی کی اور تمہاری حرکات سےدرگزرفرمائی۔اب (تم کو اختیار ہے کہ) ان سے مباشرت کرو۔ اور خدا نے جو چیز تمہارے لئے لکھ رکھی ہے (یعنی اولاد) اس کو (خدا سے) طلب کرو اور کھاؤ پیو یہاں تک کہ صبح کی سفید دھاری (رات کی) سیاہ دھاری سے الگ نظر آنے لگے۔ پھر روزہ (رکھ کر) رات تک پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو تو ان سے مباشرت نہ کرو۔ یہ خدا کی حدیں ہیں ان کے پاس نہ جانا۔ اسی طرح خدا اپنی آیتیں لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ وہ پرہیزگار بنیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:187
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:78
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے

    سورہ نور، آیت 24:58
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    فجر کی قسم

    سورہ فجر، آیت 89:1
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے

    سورہ قدر، آیت 97:5