مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان هذا القران يهدي للتي هي اقوم ويبشر المؤمنين الذين يعملون الصالحات ان لهم اجرا كبيرا

یہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن کے لئے اجر عظیم ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 9
  • پارہ 15
  • صفحہ 283

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یوں تو "تورات" بھی بنی اسرائیل کو راہ بتانے والی تھی جیسا کہ پہلے فرمایا ہُدًی لِّبَـنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ لیکن یہ قرآن ساری دنیا کو سب سے زیادہ اچھی ، سیدھی اور مضبوط راہ بتلاتا ہے ۔ تمام قدیم راہیں اس "اقوام" کے تحت میں مندرج ہو گئ ہیں۔ لہذا اگر کامیابی اور نجات چاہتے ہو تو خاتم الانبیاء کی پیروی میں اسی سیدھی سڑک پر چلو ۔ جو لوگ قلب و جوارح یعنی ایمان و عمل صالح سے اس صاف و کشادہ راہ پر چلیں گے قرآن ان کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. هَـٰذَایہhādhā
  3. ٱلْقُرْءَانَقرآنl-qur'āna
  4. يَهْدِىراہ نمائی کرتا ہےyahdī
  5. لِلَّتِىاس چیز کے لئےlillatī
  6. هِىَوہ جوhiya
  7. أَقْوَمُسب سے زیادہ درست ہےaqwamu
  8. وَيُبَشِّرُاور خوش خبری دیتا ہےwayubashiru
  9. ٱلْمُؤْمِنِينَان اہل ایمان کوl-mu'minīna
  10. ٱلَّذِينَوہ لوگ جوalladhīna
  11. يَعْمَلُونَعمل کرتے ہیںyaʿmalūna
  12. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  13. أَنَّبیشکanna
  14. لَهُمْان کے لئےlahum
  15. أَجْرًۭااجر ہےajran
  16. كَبِيرًۭابڑاkabīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں