مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هؤلاء قومنا اتخذوا من دونه الهة لولا ياتون عليهم بسلطان بين فمن اظلم ممن افترى على الله كذبا

ان ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ بھلا یہ ان (کے خدا ہونے) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے۔ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 15
  • پارہ 15
  • صفحہ 294

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جیسے موحدین توحید پر صاف صاف دلیلیں پیش کرتے ہیں ، اگر مشرکین اپنے دعوے میں سچے ہیں تو کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ۔ لائیں کہاں سے ؟ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ اس سے بڑا جھوٹ کیا ہو گا کہ خدا کے شریک ٹھہرائے جائیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هَـٰٓؤُلَآءِیہ لوگhāulāi
  2. قَوْمُنَاہماری قومqawmunā
  3. ٱتَّخَذُوا۟انہوں نے بنالیے ہیںittakhadhū
  4. مِناس کےmin
  5. دُونِهِۦٓسواdūnihi
  6. ءَالِهَةًۭ ۖکچھ الٰہ/ معبودālihatan
  7. لَّوْلَاکیوں نہیںlawlā
  8. يَأْتُونَوہ لائےyatūna
  9. عَلَيْهِمان پرʿalayhim
  10. بِسُلْطَـٰنٍۭکوئی دلیلbisul'ṭānin
  11. بَيِّنٍۢ ۖواضحbayyinin
  12. فَمَنْتو کونfaman
  13. أَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہےaẓlamu
  14. مِمَّنِاس سےmimmani
  15. ٱفْتَرَىٰجو گھڑ لےif'tarā
  16. عَلَىپرʿalā
  17. ٱللَّهِاللہl-lahi
  18. كَذِبًۭاجھوٹkadhiban

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں