تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
پہلے "اصحاب کہف کے قصہ پر فرمایا تھا فَلَا تُمَارِفِیۡہِمۡ اِلَّا مِرَآءً ظَاہِرًا ۪ وَّ لَا تَسۡتَفۡتِ فِیۡہِمۡ مِّنۡہُمۡ اَحَدًا مطلب یہ ہےکہ بیکار چیزوں میں زیادہ الجھنے اور کاوش کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنے فرض منصبی کی انجام دہی میں مشغول رہئے۔ یعنی جو جامع و مانع اور کافی و شافی کتاب تیرے رب نے مرحمت فرمائی۔ اسے پڑھ کر سناتے رہئے۔ خدا نے جو باتیں اس میں سنائیں اور جو وعدے کئےکوئی طاقت نہیں جو انہیں بدل یا ٹال…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں