مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل الله اعلم بما لبثوا له غيب السماوات والارض ابصر به واسمع ما لهم من دونه من ولي ولا يشرك في حكمه احدا

کہہ دو کہ جتنی مدّت وہ رہے اسے خدا ہی خوب جانتا ہے۔ اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں (معلوم) ہیں۔ وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی شریک کو کرتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 26
  • پارہ 15
  • صفحہ 296

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جتنی مدت سو کر وہ جاگے تھے ، تاریخ والے کئ طرح بتاتے تھے ۔ سب سے ٹھیک وہ ہی ہے جو اللہ بتائے آسمان و زمین کے تمام پوشیدہ راز اسی کے علم میں ہیں ۔ کوئی چیز اس کی آنکھ سے اوجھل نہیں۔ یعنی جس طرح اس کا علم محیط ہے ، اس کی قدرت و اختیار بھی سب پر حاوی ہے ۔ جیسے غیوب سموٰات و ارض کے علم میں اس کا کوئی شریک نہیں۔ اختیارات قدرت میں بھی کوئی سہیم و شریک نہیں ہو سکتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلِکہہ دیجئے کہquli
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. أَعْلَمُزیادہ جانتا ہےaʿlamu
  4. بِمَاساتھ اس کےbimā
  5. لَبِثُوا۟ ۖجو وہ ٹھہرےlabithū
  6. لَهُۥاسی کے لئےlahu
  7. غَيْبُغیب ہیںghaybu
  8. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کےl-samāwāti
  9. وَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین کےwal-arḍi
  10. أَبْصِرْکیا خوب دیکھنے والا ہےabṣir
  11. بِهِۦbihi
  12. وَأَسْمِعْ ۚاور کیا خوب سننے والا ہےwa-asmiʿ
  13. مَانہیں ہےmā
  14. لَهُمان کے لئےlahum
  15. مِّناس کےmin
  16. دُونِهِۦسواdūnihi
  17. مِنکوئیmin
  18. وَلِىٍّۢدوستwaliyyin
  19. وَلَااور نہیںwalā
  20. يُشْرِكُوہ شریک کرتاyush'riku
  21. فِىمیںfī
  22. حُكْمِهِۦٓاپنی حکومتḥuk'mihi
  23. أَحَدًۭاکسی ایک کوaḥadan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں