مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واصبر نفسك مع الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه ولا تعد عيناك عنهم تريد زينة الحياة الدنيا ولا تطع من اغفلنا قلبه عن ذكرنا واتبع هواه وكان امره فرطا

اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 28
  • پارہ 15
  • صفحہ 297

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کے دیدار اور خوشنودی حاصل کرنے کے شوق میں نہایت اخلاص کے ساتھ دائمًا عبادت میں مشغول رہتے ہیں ۔ مثلاً ذکر کرتے ہیں، قرآن پڑھتے ہیں ، نمازوں پر مداومت رکھتے ہیں۔ حلال و حرام میں تمیز کرتے ہیں خالق و مخلوق دونوں کے حقوق پہچانتے ہیں ، گو دنیوی حیثیت سے معزز اور مالدار نہیں ۔ جیسے صحابہ میں اس وقت عمار ، صہیب ، بلال ، ابن مسعود وغیرہ رضی اللہ عنہم تھے۔ ایسے مومنین مخلصین کو اپنی صحبت و مجالست سےمستفید کرتے رہئے۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱصْبِرْاور روک رکھئےwa-iṣ'bir
  2. نَفْسَكَاپنے نفس کوnafsaka
  3. مَعَساتھmaʿa
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  5. يَدْعُونَجو پکارتے ہیںyadʿūna
  6. رَبَّهُماپنے رب کوrabbahum
  7. بِٱلْغَدَوٰةِصبح کے وقتbil-ghadati
  8. وَٱلْعَشِىِّاور شام کے وقتwal-ʿashiyi
  9. يُرِيدُونَوہ چاہتے ہیںyurīdūna
  10. وَجْهَهُۥ ۖاس کا چہرہ/ اس کی ذاتwajhahu
  11. وَلَااور نہwalā
  12. تَعْدُپھیریئےtaʿdu
  13. عَيْنَاكَاپنی دونوں آنکھوں کوʿaynāka
  14. عَنْهُمْان سےʿanhum
  15. تُرِيدُتم چاہتے ہوturīdu
  16. زِينَةَزینتzīnata
  17. ٱلْحَيَوٰةِزندگی کیl-ḥayati
  18. ٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yā
  19. وَلَااور نہwalā
  20. تُطِعْتم اطاعت کروtuṭiʿ
  21. مَنْجس کوman
  22. أَغْفَلْنَاغافل کردیا ہم نےaghfalnā
  23. قَلْبَهُۥاس کے دل کوqalbahu
  24. عَنʿan
  25. ذِكْرِنَااپنے ذکر سےdhik'rinā
  26. وَٱتَّبَعَاور اس نے پیروی کیwa-ittabaʿa
  27. هَوَىٰهُاپنی خواہشات کیhawāhu
  28. وَكَانَاور تھاwakāna
  29. أَمْرُهُۥاس کا معاملہamruhu
  30. فُرُطًۭاحد سے بڑھا ہواfuruṭan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں