مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قلنا للملائكة اسجدوا لادم فسجدوا الا ابليس كان من الجن ففسق عن امر ربه افتتخذونه وذريته اولياء من دوني وهم لكم عدو بئس للظالمين بدلا

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس (نے نہ کیا) وہ جنات میں سے تھا تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگیا۔ کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو۔ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں (اور شیطان کی دوستی) ظالموں کے لئے (خدا کی دوستی کا) برا بدل ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 50
  • پارہ 15
  • صفحہ 299

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

راجح یہ ہی ہے کہ ابلیس نوع جن سے تھا ، عبادت میں ترقی کر کے گروہ ملائکہ میں شامل ہو گیا۔ اسی لئے فرشتوں کو جو حکم سجود ہوا اس کو بھی ہوا اس وقت اس کی اصلی طبیعت رنگ لائی ۔ تکبر کر کے خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری سے بھاگ نکلا ، آدمؑ کے سامنے سر جھکانے میں کسر شان سمجھی ۔ تعجب ہے آج آدمؑ کی اولاد اپنے رب کی جگہ اسی دشمن ازلی اور اس کی اولاد و اتباع کو اپنا رفیق و خیرخواہ اور مددگار بنانا چاہتی ہے۔ اس سے بڑھ کر بے انصافی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قُلْنَاکہا ہم نےqul'nā
  3. لِلْمَلَـٰٓئِكَةِفرشتوں سےlil'malāikati
  4. ٱسْجُدُوا۟سجدہ کروus'judū
  5. لِـَٔادَمَآدم (علیہ السلام) کے لئےliādama
  6. فَسَجَدُوٓا۟تو ان سب نے سجدہ کیاfasajadū
  7. إِلَّآسوائےillā
  8. إِبْلِيسَابلیس کےib'līsa
  9. كَانَتھا وہkāna
  10. مِنَمیں سےmina
  11. ٱلْجِنِّجنوںl-jini
  12. فَفَسَقَتو اس نے نافرمانی کیfafasaqa
  13. عَنْʿan
  14. أَمْرِحکم سےamri
  15. رَبِّهِۦٓ ۗاپنے رب کےrabbihi
  16. أَفَتَتَّخِذُونَهُۥکیا بھلا تم بناتے ہو اس کوafatattakhidhūnahu
  17. وَذُرِّيَّتَهُۥٓاور اس کی اولاد کوwadhurriyyatahu
  18. أَوْلِيَآءَدوست/ مددگارawliyāa
  19. مِنmin
  20. دُونِىمیرے سوا/ مجھے چھوڑ کرdūnī
  21. وَهُمْحالانکہ وہwahum
  22. لَكُمْتمہارے لئےlakum
  23. عَدُوٌّۢ ۚدشمن ہےʿaduwwun
  24. بِئْسَکتنا برا ہےbi'sa
  25. لِلظَّـٰلِمِينَظالموں کے لئےlilẓẓālimīna
  26. بَدَلًۭابدلbadalan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں