مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 69

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال ستجدني ان شاء الله صابرا ولا اعصي لك امرا

(موسیٰ نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پایئے گا۔ اور میں آپ کے ارشاد کے خلاف نہیں کروں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 69
  • پارہ 15
  • صفحہ 301

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ وعدہ کرتے وقت غالبًا موسٰیؑ کو اس کا تصور بھی نہ ہو سکتا تھا کہ ایسے مقرب و مقبول بندہ سے کوئی ایسی حرکت دیکھنے میں آئے گی جو علانیہ ان کی شریعت بلکہ عام شرائق و اخلافق کے خلاف ہو ۔ غنیمت ہوا کہ انہوں نے "انشاء اللہ" کہہ لیا تھا ورنہ ایک قطعی وعدہ کی خلاف ورزی کرنا اولوالعزم پیغمبر کی شان کے لائق نہ ہوتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. سَتَجِدُنِىٓعنقریب تم پاؤ گے مجھ کوsatajidunī
  3. إِناگرin
  4. شَآءَچاہاshāa
  5. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  6. صَابِرًۭاصبر کرنے والاṣābiran
  7. وَلَآاور نہیںwalā
  8. أَعْصِىمیں نافرمانی کروں گاaʿṣī
  9. لَكَتیرے لئےlaka
  10. أَمْرًۭاکسی حکم میں/ کسی بات میںamran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں