تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حضرت خضرؑ نے موسٰیؑ کے مزاج وغیرہ کا اندازہ کر کے سمجھ لیا کہ میرے ساتھ ان کا نباہ نہ ہو سکے گا کیونکہ وہ مامور تھے کہ واقعات کونیہ کا جزئی علم پا کر اسی کے موافق عمل کریں اور موسٰیؑ جن علوم کے حامل تھے ان کا تعلق تشریعی قوانین و کلیات سے تھا۔ بنابریں جن جزئیات میں عوارض و خصوصیات خاصہ کی وجہ سے بظاہر عام ضابطہ پر عمل نہ ہوگا۔ حضرت موسٰیؑ اپنی معلومات کی بنا پر ضرور روک ٹوک کریں گے۔ اور خاموشی کا مسلک دیر تک قائم نہ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں