مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 78

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال هذا فراق بيني وبينك سانبئك بتاويل ما لم تستطع عليه صبرا

خضر نے کہا اب مجھ میں اور تجھ میں علیحدگی۔ (مگر) جن باتوں پر تم صبر نہ کرسکے میں ان کا تمہیں بھید بتائے دیتا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 78
  • پارہ 16
  • صفحہ 302

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حسب وعدہ اب مجھ سے علیحدہ ہو جائیے ، آپ کا نباہ میرے ساتھ نہیں ہو سکتا۔ لیکن جدا ہونے سے پہلے چاہتا ہوں کہ ان واقعات کے پوشیدہ اسرار کھول دوں ۔ جن کے چکر میں پڑ کر آپ صبروضبط کی شان قائم نہ رکھ سکے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "اس مرتبہ موسٰیؑ نے جان کر پوچھا رخصت ہونے کو۔ سمجھ لیا کہ یہ علم میرے ڈھب کا نہیں۔ حضرت موسٰیؑ کا علم وہ تھا جس کی خلقت پیروی کرے تو ان کا بھلا ہو۔ حضرت خضرؑ کا علم وہ تھا کہ دوسروں سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. هَـٰذَایہ ہےhādhā
  3. فِرَاقُجدائیfirāqu
  4. بَيْنِىمیرے درمیانbaynī
  5. وَبَيْنِكَ ۚاور تیرے درمیانwabaynika
  6. سَأُنَبِّئُكَعنقریب میں بتاؤں گا تجھ کوsa-unabbi-uka
  7. بِتَأْوِيلِحقیقتbitawīli
  8. مَااس کی جوmā
  9. لَمْنہیںlam
  10. تَسْتَطِعتو کرسکاtastaṭiʿ
  11. عَّلَيْهِاس پرʿalayhi
  12. صَبْرًاصبرṣabran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں