تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ایک بستی میں پہنچ کر وہاں کے لوگوں سے ملے اور چاہا کہ بستی والے مہمان سمجھ کر کھانا کھلائیں۔ مگر یہ سعادت ان کی قسمت میں نہ تھی ، انہوں نے موسٰیؑ و خضرؑ جیسے مقربین کی مہمانی سے انکار کر دیا۔ یہ معاملہ دیکھ کر چاہئے تھا کہ ایسے تنگ دل اور بے مروت لوگوں پر غصہ آتا ، مگر حضرت خضرؑ نے غصہ کی بجائے ان پر احسان کیا۔ بستی میں ایک بڑی بھاری دیوار جھکی ہوئی تھی قریب تھا کہ زمین پر آ رہے ۔ لوگ اس کے نیچے گزرتے ہوئے خوف…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں