تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی دریا میں محنت مزدوری کر کے پیٹ پالتے تھے۔ یعنی جدھر کشتی جانے والی تھی اس طرف ایک ظالم بادشاہ جو اچھی کشتی دیکھتا چھین لیتا ، یا بیگار میں پکڑ لیتا تھا ۔ میں نے چاہا کہ عیب دار کر دوں ، تا اس ظالم کی دستبرد سے محفوظ رہے اور ٹوٹی ہوئی خراب کشتی سمجھ کر کوئی تعرض نہ کرے۔ بعض آثار میں ہے کہ خطرہ کے مقام سے آگے نکل کر پھر حضرت خضرؑ نے کشتی اپنے ہاتھ سے درست کر دی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں