تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ذوالقرنین اور اس کے ساتھیوں کی بولی وہ لوگ نہیں سمجھتے تھے۔ آگے جو گفتگو نقل کی گئ ہے غالبًا کسی ترجمان کے ذریعہ سے ہوئی ہو گی۔ اور ترجمان کسی درمیانی قوم میں کا ہو گا ۔ جو دونوں کی زبان قدرے سمجھتا ہو۔ (تنبیہ) اس قوم اور "یاجوج ماجوج" کے ملک میں یہ دو پہاڑ حائل تھے جن پر چڑھائی ممکن نہ تھی ۔ البتہ دونوں پہاڑوں کے بیچ میں ایک درہ کھلا ہوا تھا اسی سے "یاجوج ماجوج" آتے اور ان لوگوں کو لوٹ مار کر چلے جاتے تھے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں