قوم کو وعظ و نصیحت
یعنی جب وہ وقت آیا تو زبان گفتگو کرنے سے رک گئ۔ حجرہ سے باہر نکل کر لوگوں کو اشارہ سے کہا کہ صبح و شام اللہ کو یاد کیا کرو ۔ نمازیں پڑھو۔ تسبیح و تہلیل میں مشغول رہو۔ یہ کہنا یا تو حسب معمول سابق وعظ و نصیحت کے طور پر ہو گا یا نعمت الہٰیہ کی خوشی محسوس کر کے چاہا کہ دوسرے بھی ذکر و شکر میں ان کے شریک حال ہوں۔ کیونکہ جیسا "آل عمران" میں گذرا حضرت زکریاؑ کو حکم تھا کہ ان تین دن میں خدا کو بہت کثرت سے یاد کریں ۔ اور خاص تسبیح کا لفظ شاید اس لئے اختیار کیا ہو کہ اکثر عجیب و غریب سماں دیکھنے پر آدمی "سبحان اللہ " کہا کرتا ہے۔