مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 12 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

يَـٰيَحْيَىٰ خُذِ ٱلْكِتَـٰبَ بِقُوَّةٍ ۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْحُكْمَ صَبِيًّا ﴿١٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت یحیٰی علیہ السلام کو کتاب پر عمل کا حکم

یعنی تورات اور دوسرے آسمانی صحیفوں کو جو تم پر یا دوسرے انبیاء پر نازل کئے گئے ہوں ، خوب مضبوطی اور کوشش سے تھامے رکھو۔ ان کی تعلیمات پر خود عمل کرو اور دوسروں سے کراؤ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں ۔ "یعنی علم کتاب لوگوں کو سکھلانے لگا زور سے۔ یعنی باپ ضعیف تھے اور یہ جوان۔"

بچپن میں نبوت

یعنی لڑکپن ہی میں ان کو حق تعالیٰ نے فہم و دانش علم و حکمت فراست صادقہ ، احکام کتاب اور آداب عبودیت و خدمت کی معرفت عطا فرما دی تھی ۔ لڑکوں نے ایک مرتبہ انہیں کھیلنے کو بلایا ، کہا ہم اس واسطے نہیں بنائے گئے ۔ بہت سے علماء کے نزدیک اللہ تعالیٰ نے عام عادت کے خلاف ان کو لڑکپن ہی میں نبوت بھی مرحمت فرما دی ۔ واللہ اعلم۔