تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جب وہ وقت آیا تو زبان گفتگو کرنے سے رک گئ۔ حجرہ سے باہر نکل کر لوگوں کو اشارہ سے کہا کہ صبح و شام اللہ کو یاد کیا کرو ۔ نمازیں پڑھو۔ تسبیح و تہلیل میں مشغول رہو۔ یہ کہنا یا تو حسب معمول سابق وعظ و نصیحت کے طور پر ہو گا یا نعمت الہٰیہ کی خوشی محسوس کر کے چاہا کہ دوسرے بھی ذکر و شکر میں ان کے شریک حال ہوں۔ کیونکہ جیسا "آل عمران" میں گذرا حضرت زکریاؑ کو حکم تھا کہ ان تین دن میں خدا کو بہت کثرت سے یاد کریں ۔ اور…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں