حضرت یحیٰی علیہ السلام کا محبت و تقویٰ
یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کو شوق و ذوق ۔ رحمت و شفقت ، رقت و نرم دلی ، محبت و محبوبیت عنایت فرمائی تھی ۔ اور صاف ستھرا ، پاکیزہ رو ، پاکیزہ خو، مبارک و سعید متقی و پرہیزگار بنایا ، حدیث میں ہے کہ یحیٰی نے نہ کبھی گناہ کیا نہ گناہ کا ارادہ کیا ۔ خدا کے خوف سے روتے روتے رخساروں پر آنسوؤں کی نالیاں سی بن گئ تھیں۔ علیہ وعلیٰ نبینا الصلوٰۃ والسلام۔