مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 22 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

۞ فَحَمَلَتْهُ فَٱنتَبَذَتْ بِهِۦ مَكَانًا قَصِيًّا ﴿٢٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قرار حمل

کہتےہیں فرشتہ نے پھونک ماری حمل ٹھہر گیا۔ وفی البحر وذکروا ان جبریل نفخ فی جیب درعہا اوفیہ وفی کمہا۔ والظاہر ان المسند الیہ النفخ ہو اللّٰہ تعالیٰ لقولہ فنفخنا (ص۶۔۱۸۱) کما قال فی آدم و نفخت فیہ من روحی واللّٰہ اعلم ۔ ۔

یعنی جب وضع حمل کا وقت قریب آیا شرم کے مارے سب سےعلیحدہ ہو کر کسی بعید مکان میں چلی گئ۔ شاید وہ ہی جگہ ہے جسے "بیت اللحم" کہتے ہیں ۔یہ مقام "بیت المقدس" سے آٹھ میل ہے ذکرہ ابن کثیر عن وہب۔