دردہ زہ کی شدید تکلیف
یعنی دردزہ کی تکلیف سےایک کھجور کی جڑ کا سہارا لینے کے لئے اس کے قریب جا پہنچی اس وقت درد کی تکلیف ۔ تنہائی و بیکسی ، سامان ضرورت و راحت کا فقدان ، اور سب سے بڑھ کر ایک مشہور پاکباز عفیفہ کو دینی حیثیت سے آئندہ بدنای اور رسوائی کا تصور سخت بے چین کئے ہوئے تھا ۔ حتیٰ کہ اسی کرب و اضطراب کے غلبہ میں کہہ اٹھی یٰلَیۡتَنِیۡ مِتُّ قَبۡلَ ہٰذَا وَ کُنۡتُ نَسۡیًا مَّنۡسِیًّا (کاش میں اس وقت کے آنے سے پہلے ہی مر چکی ہوتی کہ دنیا میں میرا نام و نشان نہ رہتا اور کسی کو بھولے سے بھی یاد نہ آتی) شدت کرب و اضطراب میں گذشتہ بشارات بھی جوفرشتہ سے سنی تھیں یاد نہ آئیں۔