تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی دردزہ کی تکلیف سےایک کھجور کی جڑ کا سہارا لینے کے لئے اس کے قریب جا پہنچی اس وقت درد کی تکلیف ۔ تنہائی و بیکسی ، سامان ضرورت و راحت کا فقدان ، اور سب سے بڑھ کر ایک مشہور پاکباز عفیفہ کو دینی حیثیت سے آئندہ بدنای اور رسوائی کا تصور سخت بے چین کئے ہوئے تھا ۔ حتیٰ کہ اسی کرب و اضطراب کے غلبہ میں کہہ اٹھی یٰلَیۡتَنِیۡ مِتُّ قَبۡلَ ہٰذَا وَ کُنۡتُ نَسۡیًا مَّنۡسِیًّا (کاش میں اس وقت کے آنے سے پہلے ہی مر چکی ہوتی کہ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں