مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 28 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

يَـٰٓأُخْتَ هَـٰرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ ٱمْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا ﴿٢٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یعنی بدگمان ہو کر کہنے لگے کہ تیرے ماں باپ اور خاندان والے ہمیشہ سے نیک رہے ہیں ،تجھ میں یہ بری خصلت کدھر سے آئی ؟ بھلوں کی اولاد کا برا ہونا محل تعجب ہے (تنبیہ) مریم کو یٰٓاُخْتَ ھٰرُوْنَ اس لئے کہا کہ حضرت موسٰی کے بھائی حضرت ہارونؑ کی نسل سےتھی گویا اخت ہارون سےمراد "اخت قوم ہارون" ہوئی جیسے وَ اذۡکُرۡ اَخَا عَادٍ (الاحقاف۔۲۱) میں ہودؑ کو عاد کا بھائی کہا ہے حالانکہ "عاد" ان کی قوم کے مورث اعلیٰ کا نام تھا اور ممکن ہے اخت ہارون کے ظاہری معنی لئے جائیں جیسا کہ بعض احادیث صحیحہ سے ظاہر ہوتا ہے ۔ یعنی مریم کے بھائی کا نام ہارون تھا جیسے ہمارے زمانہ میں رواج ہے اس وقت بھی لوگ انبیاء و صالحین کے ناموں پر نام رکھتے تھے۔ کہتے ہیں کہ مریم کا وہ بھائی ایک مرد صالح تھا تو حاصل کلام یہ ہوا کہ تیرا باپ پاکباز تھا ۔ ماں پارسا تھی ، بھائی ایسا نیک ہے اوپر جا کر تیرا نسب ہارونؑ پر منتہی ہوتا ہے۔ پھر یہ حرکت تجھ سےکیونکر سرزد ہوئی۔