مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 29 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ ۖ قَالُوا۟ كَيْفَ نُكَلِّمُ مَن كَانَ فِى ٱلْمَهْدِ صَبِيًّا ﴿٢٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یعنی مریم نے ہاتھ سے بچہ کی طرف اشارہ کیا کہ خود اس سے دریافت کرو۔

حضرت مریم کا بچے کی طرف اشارہ

یعنی اس شرمناک حرکت پر یہ ستم ظریفی ؟ کہ بچہ سے پوچھ لو۔ بھلا ایک گود کے بچہ سے ہم کیسےسوال و جواب کر سکتے ہیں (تنبیہ) مَنۡ کَانَ فِی الۡمَہۡدِ صَبِیًّا میں کَانَ کا لفط اس پر دلالت نہیں کرتا کہ تکلم کے وقت وہ صبی نہیں رہا تھا۔ قرآن میں بہت جگہ مثلاً وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا (النساء۔۱۵۲) یا لَا تَقۡرَبُوا الزِّنٰۤی اِنَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً (بنی اسرائیل۔۳۲) یا اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَذِکۡرٰی لِمَنۡ کَانَ لَہٗ قَلۡبٌ اَوۡ اَلۡقَی السَّمۡعَ وَ ہُوَ شَہِیۡدٌ (ق۔۳۷) میں کان کا استعمال ایسے مضمون کے لئے ہوا ہے جس کا سلسلہ زمانہ ماضی کے گذرنے کے ساتھ منقطع نہیں ہوا اور یہاں مَنۡ کَانَ فِی الۡمَہۡدِ صَبِیًّا سے تعبیر کرنے میں نکتہ یہ ہےکہ کہنے والوں نے نفی تکلیم کو ایک ضابطہ کے رنگ میں پیش کیا یعنی نہ صرف عیسٰی بلکہ ہر اس شخص سے جو گود میں بچہ ہو کلام کرنا عادۃً محال ہے۔