مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 35 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ ۖ سُبْحَـٰنَهُۥٓ ۚ إِذَا قَضَىٰٓ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٣٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ابنیّت کا رد

جس کے ایک "کن" (ہو جا) کہنے میں ہر چیز موجود ہو اسے بیٹے پوتوں کی کیا ضرورت لاحق ہو گی۔ کیا (العیاذ باللہ) اولاد ضعیفی میں سہارا دے گی ؟ یا مشکلات میں ہاتھ بٹائے گی ؟ یا اس کے بعد نام چلائے گی ؟ اور اگر شبہ ہو کہ عمومًا آدمی ماں باپ سے پیدا ہوتا ہے ۔ پھر حضرت مسیحؑ کا باپ کسے کہیں ؟ اس کا جواب بھی اسی جملہ "کن فیکون" میں آ گیا ۔ یعنی ایسے قادر مطلق کے لئے کیا مشکل ہے کہ ایک بچہ کو بن باپ پیدا کر دے۔ اگر عیسائی خدا کو باپ اور مریم کو ماں کہتے ہیں تو کیا (معاذ اللہ) دوسرے تعلقات زنا شوی کا بھی اقرار کریں گے ؟ باپ مان کر بھی بہرحال تخلیق کا طریقہ وہ تو نہ ہو گا جو عمومًا والدین میں ہوتا ہے۔ پھر بدون باپ کے پیدا ہونے میں کیا اشکال ہے۔