مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما كان لله ان يتخذ من ولد سبحانه اذا قضى امرا فانما يقول له كن فيكون

خدا کو سزاوار نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 35
  • پارہ 16
  • صفحہ 307

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جس کے ایک "کن" (ہو جا) کہنے میں ہر چیز موجود ہو اسے بیٹے پوتوں کی کیا ضرورت لاحق ہو گی۔ کیا (العیاذ باللہ) اولاد ضعیفی میں سہارا دے گی ؟ یا مشکلات میں ہاتھ بٹائے گی ؟ یا اس کے بعد نام چلائے گی ؟ اور اگر شبہ ہو کہ عمومًا آدمی ماں باپ سے پیدا ہوتا ہے ۔ پھر حضرت مسیحؑ کا باپ کسے کہیں ؟ اس کا جواب بھی اسی جملہ "کن فیکون" میں آ گیا ۔ یعنی ایسے قادر مطلق کے لئے کیا مشکل ہے کہ ایک بچہ کو بن باپ پیدا کر دے۔ اگر عیسائی خدا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَانہیںmā
  2. كَانَہےkāna
  3. لِلَّهِلائق اللہ کے لیےlillahi
  4. أَنکہan
  5. يَتَّخِذَبنائےyattakhidha
  6. مِنسےmin
  7. وَلَدٍۢ ۖکوئی بچہ۔ کوئی بیٹاwaladin
  8. سُبْحَـٰنَهُۥٓ ۚپاک ہے وہsub'ḥānahu
  9. إِذَاجبidhā
  10. قَضَىٰٓفیصلہ کرتا ہےqaḍā
  11. أَمْرًۭاکسی کام کاamran
  12. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  13. يَقُولُکہتا ہےyaqūlu
  14. لَهُۥاس کوlahu
  15. كُنہوجاkun
  16. فَيَكُونُتو وہ ہوجاتا ہےfayakūnu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں