تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کسی کا مُلک یا مِلک باقی نہ رہے گی۔ ہر چیز براہ راست مالک حقیقی کی طرف لوٹ جائے گی۔ وہ ہی بلاواسطہ حاکم و متصرف علی الاطلاق ہو گا۔ جس چیز میں جس طرح چاہے گا اپنی حکمت کے موافق تصرف کرے گا دنیا کے جن سامانوں نے تم کو غفلت میں ڈال رکھا ہے سب کا ایک ہی وارث باقی رہ جائے گا۔ مِلک و مُلک کے لمبے چوڑے دعوے رکھنے والے سب فنا کے گھاٹ اتار دیے جائیں گے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں