مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وانذرهم يوم الحسرة اذ قضي الامر وهم في غفلة وهم لا يؤمنون

اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 39
  • پارہ 16
  • صفحہ 308

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کافروں کو پچتانے کے بہت مواقع پیش آئیں گے۔ آخری موقع وہ ہو گا جب موت کو مینڈھے کی صورت میں لا کر بہشت و دوزخ کے درمیان سب کو دکھا کر ذبح کیا جائے گا اور ندا آئے گی کہ بہشتی بہشت میں اور دوزخی دوزخ میں ہمیشہ کے لئے رہ پڑے ، اس کے بعد کسی کو موت آنے والی نہیں۔ اس وقت کافر بالکل ناامید ہو کر حسرت سے ہاتھ کاٹیں گے لیکن اب پچتائے کیا ہوت ہے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت. یعنی اس وقت انہیں یقین نہیں کہ واقعی ایسا دن آنے والا ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنذِرْهُمْاور خبردار کرو ان کوwa-andhir'hum
  2. يَوْمَدن سےyawma
  3. ٱلْحَسْرَةِحسرت کےl-ḥasrati
  4. إِذْجبidh
  5. قُضِىَفیصلہ کیا جائے گاquḍiya
  6. ٱلْأَمْرُاس معاملے کاl-amru
  7. وَهُمْاور وہwahum
  8. فِىمیںfī
  9. غَفْلَةٍۢغفلت میں ہوں گےghaflatin
  10. وَهُمْاور وہwahum
  11. لَانہlā
  12. يُؤْمِنُونَایمان لائیں گےyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں