مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ قال لابيه يا ابت لم تعبد ما لا يسمع ولا يبصر ولا يغني عنك شيئا

جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 42
  • پارہ 16
  • صفحہ 308

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو چیز دیکھتی سنتی ہو اور مشکلات میں کچھ کام آ سکے مگر واجب الوجود نہ ہو ، اسکی عبادت بھی جائز نہیں ۔ چہ جائیکہ ایک پتھر کی بے جان مورتی جو نہ سنے نہ دیکھے نہ ہمارے کسی کام آئے ، خود ہمارے ہاتھ کی تراشی ہوئی۔ اس کو معبود ٹھہرا لینا کسی عاقل اور خوددار کا کام نہیں ہو سکتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. قَالَاس نے کہاqāla
  3. لِأَبِيهِاپنے باپ سےli-abīhi
  4. يَـٰٓأَبَتِاے اباجانyāabati
  5. لِمَکیوںlima
  6. تَعْبُدُآپ عبادت کرتے ہیںtaʿbudu
  7. مَاجوmā
  8. لَانہیںlā
  9. يَسْمَعُسنتےyasmaʿu
  10. وَلَااور نہwalā
  11. يُبْصِرُدیکھتے ہیںyub'ṣiru
  12. وَلَااور نہwalā
  13. يُغْنِىکام آتے ہیںyugh'nī
  14. عَنكَآپ کوʿanka
  15. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں