مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 42 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ يَـٰٓأَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِى عَنكَ شَيْـًٔا ﴿٤٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنے والد کو تبلیغ

یعنی جو چیز دیکھتی سنتی ہو اور مشکلات میں کچھ کام آ سکے مگر واجب الوجود نہ ہو ، اسکی عبادت بھی جائز نہیں ۔ چہ جائیکہ ایک پتھر کی بے جان مورتی جو نہ سنے نہ دیکھے نہ ہمارے کسی کام آئے ، خود ہمارے ہاتھ کی تراشی ہوئی۔ اس کو معبود ٹھہرا لینا کسی عاقل اور خوددار کا کام نہیں ہو سکتا۔