مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ابت اني اخاف ان يمسك عذاب من الرحمن فتكون للشيطان وليا

ابّا مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ کو خدا کا عذاب آپکڑے تو آپ شیطان کے ساتھی ہوجائیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 45
  • پارہ 16
  • صفحہ 308

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رحمٰن کی رحمت عظیمہ تو چاہتی ہے کہ تمام بندوں پر شفقت و مہربانی ہو ، لیکن تیری بد اعمالیوں کی شامت سے ڈر ہے کہ ایسے حلیم و مہربان خدا کو غصہ نے آ جائے اور تجھ پر کوئی سخت آفت نازل نہ کر دے جس میں پھنس کر تو ہمیشہ کے لئے شیطان کا ساتھی بن جائے۔ یعنی کفر و شرک کی مزاولت سے آئندہ ایمان و توبہ کی توفیق نصیب نہ ہو اور اولیاء الشیطان کے گروہ میں شامل کر کے دائمی عذاب میں دھکیل دیا جائے عمومًا مفسرین نے یہ ہی معنی لئے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَبَتِاے اباجانyāabati
  2. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  3. أَخَافُڈرتا ہوںakhāfu
  4. أَنکہan
  5. يَمَسَّكَچھولے گا آپ کو۔ پکڑلے گا آپ کوyamassaka
  6. عَذَابٌۭایک عذابʿadhābun
  7. مِّنَسےmina
  8. ٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کی طرف (سے)l-raḥmāni
  9. فَتَكُونَتو آپ ہوجائیں گےfatakūna
  10. لِلشَّيْطَـٰنِشیطان کے لیےlilshayṭāni
  11. وَلِيًّۭاساتھی۔ مددگارwaliyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں