تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
باپ نے حضرت ابراہیمؑ کی تقریر سن کر کہا "معلوم ہوتا ہے کہ تو ہمارے معبودوں سے بد عقیدہ ہے ۔ بس اپنی بد اعتقادی اور وعظ و نصیحت کو رہنے دے ، ورنہ تجھ کو کچھ اور سننا پڑے گا بلکہ میرےہاتھوں سنگسار ہونا پڑے گا۔ اگر اپنی خیر چاہتا ہے تو میرے پاس سے ایک مدت (عمر بھر) کے لئے دور ہو جا۔ میں تیری صورت دیکھنا نہیں چاہتا ۔ اس سے پہلے کہ میں تجھ پر ہاتھ اٹھاؤں یہاں سے روانہ ہو جا"۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں