حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اللہ تعالیٰ کے انعامات
یعنی اپنی رحمت خاصہ سے ان کو بڑ احصہ عنایت فرمایا اور دنیا میں بول بالا کیا اور ہمشیہ کے لئے ان کا ذکر خیر جاری رکھا۔ چنانچہ تمام مذاہب و ملل ان کی تعظیم و توصیف کرتے ہیں اور امت محمدیہ دائمًا اپنی نمازوں میں پڑھتی ہے ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ فی الحقیقت یہ حضرت ابراہیم کی دعا وَ اجۡعَلۡ لِّیۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِی الۡاٰخِرِیۡنَ (الشعراء۔۸۴) کی مقبولیت کا ثمرہ ہے۔