مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم آیت 53 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَوَهَبْنَا لَهُۥ مِن رَّحْمَتِنَآ أَخَاهُ هَـٰرُونَ نَبِيًّا ﴿٥٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت ہارون علیہ السلام پر اللہ کی رحمت

یعنی ہارونؑ حضرت موسٰیؑ کے کام میں مددگار ہوئے جیسا کہ انہوں نے خود درخواست کی تھی ۔ وَ اَخِیۡ ہٰرُوۡنُ ہُوَ اَفۡصَحُ مِنِّیۡ لِسَانًا فَاَرۡسِلۡہُ مَعِیَ رِدۡاً یُّصَدِّقُنِیۡۤ (القصص۔۳۴) اور وَ اجۡعَلۡ لِّیۡ وَزِیۡرًا مِّنۡ اَہۡلِیۡ ۔ ہٰرُوۡنَ اَخِی الخ (طٰہ۔۲۹،۳۰) حق تعالیٰ نے درخواست قبول فرمائی اور ہارونؑ کو نبی بنا کر ان کی اعانت و تقویت کے لئے دے دیا ویسے عمر میں حضرت ہارونؑ بڑے تھے ۔ کہتے ہیں کہ دنیا میں کسی نے اپنے بھائی کے لئے اس سے بڑی شفاعت نہیں کی جو موسٰیؑ نے حضرت ہارونؑ کے لئے کی تھی۔