تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
راجح یہ ہے کہ ادریسؑ حضرت آدمؑ اور نوحؑ کے درمیانی زمانہ میں گزرے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں نجوم و حساب کا علم ، قلم سے لکھنا، کپڑا سینا، ناپ تول کے آلات اور اسلحہ کا بنانا اول ان سے چلا ۔ واللہ اعلم۔ شب معراج میں نبی کریم ﷺ کی چوتھے آسمان پر ان سے ملاقات ہوئی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں