مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك الذين انعم الله عليهم من النبيين من ذرية ادم وممن حملنا مع نوح ومن ذرية ابراهيم واسرائيل وممن هدينا واجتبينا اذا تتلى عليهم ايات الرحمن خروا سجدا وبكيا

یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا۔ (یعنی) اولاد آدم میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا۔ جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 58
  • پارہ 16
  • صفحہ 309

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جن انبیاء کا ابتدائے سورۃ سے یہاں تک ذکر ہوا ۔ اسی قسم کے لوگوں پر حق تعالیٰ نے اپنے انعامات کی بارش کی ہے۔ یہ سب آدم کی اولاد ہیں اور ادریس کے سوا باقی سب انکی اولاد بھی ہیں جنہیں نوحؑ کے ساتھ ہم نےکشتی پر سوار کیا تھا اور بعض ابراہیمؑ کی ذریت میں ہیں ۔ مثلًا اسحاق ، یعقوب ، اسمٰعیل علیہم السلام اور بعض اسرائیل (یعقوب) علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔ مثلًا موسٰی، ہارون ، زکریا، یحیٰی، عیسٰی علیہم السلام۔ یعنی طریق…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہulāika
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  3. أَنْعَمَانعام کیاanʿama
  4. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  5. عَلَيْهِمان پرʿalayhim
  6. مِّنَسےmina
  7. ٱلنَّبِيِّـۧنَنبیوں میں سےl-nabiyīna
  8. مِنسےmin
  9. ذُرِّيَّةِاولاد (سے)dhurriyyati
  10. ءَادَمَآدم کی (اولاد سے)ādama
  11. وَمِمَّنْان میں سےwamimman
  12. حَمَلْنَاجن کو سوار کیا ہم نےḥamalnā
  13. مَعَساتھmaʿa
  14. نُوحٍۢنوح کےnūḥin
  15. وَمِناور سےwamin
  16. ذُرِّيَّةِاولاد میںdhurriyyati
  17. إِبْرَٰهِيمَاور ابراہیم کیib'rāhīma
  18. وَإِسْرَٰٓءِيلَاور اسرائیل (یعقوب) کی اولاد میں سےwa-is'rāīla
  19. وَمِمَّنْاور ان میں سےwamimman
  20. هَدَيْنَاجن کو ہدایت دی ہم نےhadaynā
  21. وَٱجْتَبَيْنَآ ۚاور چن لیا ہم نےwa-ij'tabaynā
  22. إِذَاجبidhā
  23. تُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lā
  24. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  25. ءَايَـٰتُآیاتāyātu
  26. ٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کیl-raḥmāni
  27. خَرُّوا۟گرپڑتے ہیںkharrū
  28. سُجَّدًۭاسجدہ کرتے ہوئےsujjadan
  29. وَبُكِيًّۭا ۩اور روتے ہوئےwabukiyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں