مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 65

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

رب السماوات والارض وما بينهما فاعبده واصطبر لعبادته هل تعلم له سميا

(یعنی) آسمان اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے۔ تو اسی کی عبادت کرو اور اسی کی عبادت پر ثابت قدم رہو۔ بھلا تم کوئی اس کا ہم نام جانتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 65
  • پارہ 16
  • صفحہ 310

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کسی کےکہنے سننے کی پروا مت کر۔ اپنے دل کو خدا کی بندگی پر جمائے رکھ جو سارےجہان کا رب ہے اور سب سے نرالی صفات رکھتا ہے۔ اللہ کے نام اس کی صفات ہیں۔ یعنی کوئی ہے اس کی صفت کا ؟ جس میں اس جیسی صفات موجود ہوں ؟ جب کوئی نہیں تو بندگی کے لائق اور کون ہو سکتا ہے ؟

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَّبُّربrabbu
  2. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  3. وَٱلْأَرْضِاور زمین کاwal-arḍi
  4. وَمَااور جوwamā
  5. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہےbaynahumā
  6. فَٱعْبُدْهُپس عبادت کرو اس کیfa-uʿ'bud'hu
  7. وَٱصْطَبِرْاور جمے رہوwa-iṣ'ṭabir
  8. لِعِبَـٰدَتِهِۦ ۚاس کی عبادت پرliʿibādatihi
  9. هَلْکیاhal
  10. تَعْلَمُتم جانتے ہوtaʿlamu
  11. لَهُۥاس کے لیےlahu
  12. سَمِيًّۭاکوئی ہم نامsamiyyan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں