یعنی وہ معبود مدد تو کیا کرتے ، خود ان کی بندگی سے بیزار ہوں گے ۔ اور ان کے مد مقابل ہو کر بجائے عزت بڑھانے کے اور زیادہ ذلت و رسوائی کا سبب بنیں گے ۔ جیسا کہ پہلے گذر چکا ۔ وَاِذَا حُشِرَالنَّاسُ کَانُوْالَھُمْ اَعْدَآءً وَّ کَانُو بِعِبَادَتِھِمْ کَافِرِیْنَ (الاحقاف رکوع۱)
سورہ مریم آیت 82 پر تفسیر عثمانی
تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا ﴿٨٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہتفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج