اللہ کی طرف سے کفار کو ڈھیل
یعنی شیطان انہی بدبختوں کو گمراہی کا بڑھاوا دیتا اور انگلیوں پر نچاتا رہتا ہے۔ جنہوں نے خود کفر و انکار کا شیوہ اختیار کر لیا ۔ اگر ایسے اشقیاء شیطان کی تحریص و اغواء سے گمراہی میں لنبے جائیں تو جانے دیجئے ، آپ ان کی سزا دی میں جلدی نہ کریں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی باگ ڈھیلی چھوڑ رکھی ہے ، تا ان کی زندگی کے گنے ہوئے دن پورے ہو جائیں ۔ ان کی ایک ایک سانس ، ایک ایک لمحہ اور ایک ایک عمل ہمارے یہاں گنا جا رہا ہے۔ ادنیٰ سے ادنیٰ حرکت بھی ہمارے احاطہ علمی اور دفاتر اعمال سے باہر نہیں ہو سکتی۔ تمام عمر کے اعمال ایک ایک کر کے ان کے سامنے رکھ دیے جائیں گے۔