مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مریم، آیت 98

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكم اهلكنا قبلهم من قرن هل تحس منهم من احد او تسمع لهم ركزا

اور ہم نے اس سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بھلا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا (کہیں) ان کی بھنک سنتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 98 میں سے آیت 98
  • پارہ 16
  • صفحہ 312

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کتنی ہی بدبخت قومیں اپنے جرائم کی پاداش میں ہلاک کی جا چکیں ۔ جن کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ گیا آج ان کے پاؤں کی آہٹ یا ان کی لن ترانیوں کی ذرا سی بھنک بھی سنائی نہیں دیتی ۔ پس جو لوگ اس وقت نبی کریم ﷺ سے برسر مقابلہ ہو کر آیات اللہ کا انکار و استہزار کر رہے ہیں ، وہ بے فکر نہ ہوں ۔ ممکن ہے انکو بھی کوئی ایسا ہی تباہ کن عذاب آ گھیرے جو چشم زدن میں تہس نہس کر ڈالے۔ تم سورۃ مریم بحسن توفیقہٖ و نصرہٖ فلہٗ الحمد…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَمْاور کتنی ہیwakam
  2. أَهْلَكْنَاہلاک کیں ہم نےahlaknā
  3. قَبْلَهُمان سے پہلےqablahum
  4. مِّنسےmin
  5. قَرْنٍقوموں میں (سے)qarnin
  6. هَلْکیاhal
  7. تُحِسُّتم محسوس کرتے ہوtuḥissu
  8. مِنْهُمان میںmin'hum
  9. مِّنْسےmin
  10. أَحَدٍکسی ایک کو بھیaḥadin
  11. أَوْیاaw
  12. تَسْمَعُتم سنتے ہوtasmaʿu
  13. لَهُمْان کے لےlahum
  14. رِكْزًۢاکوئی آہستہ آواز۔ کوئی بھنکrik'zan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں