منافقین کی صفات
یعنی ان کے دلوں میں نفاق اور دین اسلام سے نفرت اور مسلمانوں سے حسد اور عناد، یہ مرض پہلے سے موجود تھے اب نزول قرآن اور ظہور شوکت اسلام اور ترقی و نصرت اہل اسلام کو دیکھ دیکھ کر اُن کی وہ بیماری اور بڑھ گئ۔
ایمان کا جھوٹا دعویٰ
اس جھوٹ کہنے سے اسلام کا جھوٹا دعویٰ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ مراد ہے جو اوپر گذر چکا ۔ یعنی عذاب الیم حقیقت میں اُنکے نفاق کی سزا ہے نہ مطلق جھوٹ بولنے کی ۔ حضرت شاہ صاحبؒ کو اسی باریک فرق پر متنبہ فرمانا منظور ہے جو یکذبون کا ترجمہ جھوٹ بولنے کی جگہ "جھوٹ کہنا " فرماتے ہیں فجزاہ اللہ مااودق نظرہ۔