تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
خلاصہ یہ کہ یہود اپنے دین اور کتاب کا علم چھوڑ کر علم سحر کے تابع ہو گئے اور سحر لوگوں میں دو طرف سے پھیلا۔ ایک حضرت سلیمانؑ کے عہد میں ۔ چونکہ جنات اور آدمی ملے جلے رہتے تھے تو آدمیوں نے شیطانوں سے سحر سیکھا (اور نسبت کر دیا حضرت سلیمانؑ کی طرف) کہ "ہم کو انہی سے پہنچا ہے اور انکو حکم جن اور انس پر اسی کے زور سے تھا"۔ سو اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ "یہ کام کفر کا ہے سلیمان کا نہیں"۔ دوسرے پھیلا ہاروت ماروت کی طرف سے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں