مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 112

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بلى من اسلم وجهه لله وهو محسن فله اجره عند ربه ولا خوف عليهم ولا هم يحزنون

ہاں جو شخص خدا کے آگے گردن جھکا دے، (یعنی ایمان لے آئے) اور وہ نیکو کار بھی ہو تو اس کا صلہ اس کے پروردگار کے پاس ہے اور ایسے لوگوں کو (قیامت کے دن) نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 112
  • پارہ 1
  • صفحہ 17

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس نے خدا کے احکام کو مانا اور اس کا اتباع کیا وہ احکام خواہ کسی نبی کے ذریعہ سے معلوم ہوں اور اپنی قومیت اور آئین پر تعصب نہ کیا جیسا کہ یہود کرتے ہیں تو ان کے لئے اجر نیک ہے اور نہ کوئی امر ان میں ایسا ہے جس کی وجہ سے خوف ہو اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلَىٰبلکہ / کیوں نہیںbalā
  2. مَنْجس نےman
  3. أَسْلَمَسپرد کردیاaslama
  4. وَجْهَهُۥاپنا چہرہ / اپنی ذاتwajhahu
  5. لِلَّهِاللہ کے لئےlillahi
  6. وَهُوَاور وہwahuwa
  7. مُحْسِنٌۭمخلص ہو / محسن ہو / احسان کرنے والا ہو /نیکی کرنے والا ہوmuḥ'sinun
  8. فَلَهُۥٓتو اس کے لئےfalahu
  9. أَجْرُهُۥاجر ہے اس کاajruhu
  10. عِندَپاسʿinda
  11. رَبِّهِۦاس کے رب کےrabbihi
  12. وَلَااورنہ (ہوگا)walā
  13. خَوْفٌکوئی خوفkhawfun
  14. عَلَيْهِمْاوپر ان کےʿalayhim
  15. وَلَااورنہwalā
  16. هُمْوہhum
  17. يَحْزَنُونَوہ غمگین ہونگےyaḥzanūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں