مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ آیت 12 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

أَلَآ إِنَّهُمْ هُمُ ٱلْمُفْسِدُونَ وَلَـٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ ﴿١٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

فساد فی الارض

یعنی اصلاح تو حقیقت میں یہ ہے کہ دین حق جملہ ادیان پر غالب ہو اور جملہ اغراض و منافع دینوی سے احکام شریعہ کی رعایت زیادہ کی جائے اور دربارہ دین کسی کی موافقت اور مخالفت کی پرواہ نہ ہو ؎"خاک بردلداری اغیار یاش" منافقین بحبلبہ مصالحت و مصلحت اندیشی جو کچھ کرتے ہیں وہ حقیقت میں فساد محض ہے مگر اُن کو اُس کا شعور نہیں۔