مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 124

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ ابتلى ابراهيم ربه بكلمات فاتمهن قال اني جاعلك للناس اماما قال ومن ذريتي قال لا ينال عهدي الظالمين

اور جب پروردگار نے چند باتوں میں ابراہیم کی آزمائش کی تو ان میں پورے اترے۔ خدا نے کہا کہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ (پروردگار) میری اولاد میں سے بھی (پیشوا بنائیو) ۔ خدا نے فرمایا کہ ہمارا اقرار ظالموں کے لیے نہیں ہوا کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 124
  • پارہ 1
  • صفحہ 19

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جیسے حج کے افعال اور ختنہ اور حجامت اور مسواک وغیرہ سو حضرت ابراہیمؑ ان احکام کو اللہ کے ارشاد کے موافق اخلاص کے ساتھ بجا لائے اور سب کو پوری طرح سے ادا کیا جس پر لوگوں کے پیشوا بنائے گئے۔ یعنی تمام انبیاء تیری متابعت پر چلیں گے۔ بنی اسرائیل اس پر بہت مغرور تھے کہ ہم اولاد ابراہیمؑ میں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیمؑ سے وعدہ کیا ہے کہ نبوت و بزرگی تیری اولاد میں رہے گی۔ اور ہم حضرت ابراہیمؑ کے دین پر ہیں ۔ اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَإِذِاور جبwa-idhi
  2. ٱبْتَلَىٰٓآزمایاib'talā
  3. إِبْرَٰهِـۧمَابراہیم کوib'rāhīma
  4. رَبُّهُۥاس کے رب نےrabbuhu
  5. بِكَلِمَـٰتٍۢساتھ چند باتوں کےbikalimātin
  6. فَأَتَمَّهُنَّ ۖتو اس نے پورا کردیا ان کوfa-atammahunna
  7. قَالَفرمایاqāla
  8. إِنِّىبیشک میںinnī
  9. جَاعِلُكَبنانے والا ہوں تجھ کوjāʿiluka
  10. لِلنَّاسِلوگوں کے لئےlilnnāsi
  11. إِمَامًۭا ۖامامimāman
  12. قَالَکہا (ابراہیم نے)qāla
  13. وَمِناور میں سےwamin
  14. ذُرِّيَّتِى ۖمیری اولادdhurriyyatī
  15. قَالَفرمایاqāla
  16. لَانہیںlā
  17. يَنَالُپہنچے گاyanālu
  18. عَهْدِىمیرا عہدʿahdī
  19. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کوl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں