مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 125

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ جعلنا البيت مثابة للناس وامنا واتخذوا من مقام ابراهيم مصلى وعهدنا الى ابراهيم واسماعيل ان طهرا بيتي للطائفين والعاكفين والركع السجود

اور جب ہم نے خانہٴ کعبہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے اور امن پانے کی جگہ مقرر کیا اور (حکم دیا کہ) جس مقام پر ابراہیم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کی جگہ بنا لو۔ اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 125
  • پارہ 1
  • صفحہ 19

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہر سال بغرض حج وہاں لوگ مجتمع ہوتے ہیں اور جو وہاں جا کر ارکان حج بجا لاتے ہیں وہ عذاب دوزخ سے مامون ہو جاتے ہیں یا وہاں کوئی کسی پر زیادتی نہیں کرتا۔ مقام ابراہیمؑ وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کو تعمیر کیا تھا ۔ اس میں حضرت ابراہیمؑ کے قدموں کا نشان ہے اور اسی پتھر پر کھڑے ہو کر حج کی دعوت دی تھی اور وہ جنت سے لایا گیا تھا جیسے حجر اسود۔ اب اس پتھر کے پاس نماز پڑھنے کا حکم ہے اور یہ حکم استحبابی ہے۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  3. ٱلْبَيْتَاس گھر ( خانہ کعبہ کو)l-bayta
  4. مَثَابَةًۭلوٹنے کی جگہ/ مرجعmathābatan
  5. لِّلنَّاسِلوگوں کے لئےlilnnāsi
  6. وَأَمْنًۭااور امن کی جگہwa-amnan
  7. وَٱتَّخِذُوا۟اور بنالوwa-ittakhidhū
  8. مِنسے / کوmin
  9. مَّقَامِمقامmaqāmi
  10. إِبْرَٰهِـۧمَابراہیم کوib'rāhīma
  11. مُصَلًّۭى ۖنماز کی جگmuṣallan
  12. وَعَهِدْنَآاور حکم دیا ہم / تاکید کی ہم نے / عہد لیا ہم نےwaʿahid'nā
  13. إِلَىٰٓسےilā
  14. إِبْرَٰهِـۧمَابراھیمib'rāhīma
  15. وَإِسْمَـٰعِيلَاور اسماعیل سےwa-is'māʿīla
  16. أَنیہ کہan
  17. طَهِّرَاتم دونوں پاک و صاف کردوṭahhirā
  18. بَيْتِىَمیرے گھر کوbaytiya
  19. لِلطَّآئِفِينَواسطے ان کے جو طواف کرنے والے ہیںlilṭṭāifīna
  20. وَٱلْعَـٰكِفِينَاور جو اعتکاف کرنے والے ہیںwal-ʿākifīna
  21. وَٱلرُّكَّعِاور رکوع کرنے والے ہیںwal-rukaʿi
  22. ٱلسُّجُودِاور سجدہ کرنے والے ہیںl-sujūdi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں