مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 123

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واتقوا يوما لا تجزي نفس عن نفس شيئا ولا يقبل منها عدل ولا تنفعها شفاعة ولا هم ينصرون

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 123
  • پارہ 1
  • صفحہ 19

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بنی اسرائیل کو جو باتیں شروع میں یاد دلائی گئیں تھیں اب ان کے سب حالات ذکر کرنے کے بعد پھر وہی امور بغرض تاکید و تنبیہ یاد دلائے گئے کہ خوب دلنشین ہو جائیں اور ہدایت قبول کر لیں اور معلوم ہو جائے کہ اصل مقصود اس قصہ سے یہ ہے ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  2. يَوْمًۭااس دن سےyawman
  3. لَّانہیںlā
  4. تَجْزِىکام آئے گاtajzī
  5. نَفْسٌکوئی نفسnafsun
  6. عَنکسیʿan
  7. نَّفْسٍۢنفس کےnafsin
  8. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  9. وَلَااورنہwalā
  10. يُقْبَلُقبول کیا جائے گاyuq'balu
  11. مِنْهَااس سےmin'hā
  12. عَدْلٌۭکوئی بدلہʿadlun
  13. وَلَااورنہwalā
  14. تَنفَعُهَانفع دے گی اس کوtanfaʿuhā
  15. شَفَـٰعَةٌۭکوئی سفارشshafāʿatun
  16. وَلَااور نہwalā
  17. هُمْوہhum
  18. يُنصَرُونَمدد کئیے جائیں گےyunṣarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں