مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 129

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ربنا وابعث فيهم رسولا منهم يتلو عليهم اياتك ويعلمهم الكتاب والحكمة ويزكيهم انك انت العزيز الحكيم

اے پروردگار، ان (لوگوں) میں انہیں میں سے ایک پیغمبر مبعوث کیجیو جو ان کو تیری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کرے اور کتاب اور دانائی سکھایا کرے اور ان (کے دلوں) کو پاک صاف کیا کرے۔ بےشک تو غالب اور صاحبِ حکمت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 129
  • پارہ 1
  • صفحہ 20

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ دعا حضرت ابراہیمؑ اور انکے بیٹے حضرت اسمٰعیلؑ دونوں نے مانگی کہ ہماری جماعت میں ایک جماعت فرمانبردار اپنی پیدا کر اور ایک رسول ان میں بھیج جو ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور ایسا نبی جو ان دونوں کی اولاد میں ہو بجز سرور کائنات ﷺ کوئی نہیں آیا اس کی وجہ سے یہود کے گذشتہ خیال کا پورا رد ہو گیا۔ علم کتاب سے مراد معانی و مطالب ضروریہ ہیں جو عبارت سے واضح ہوتے ہیں اور حکمت سے مراد اسرار مخفیہ اور رموز لطیفہ ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanā
  2. وَٱبْعَثْاور بھیج / اٹھاwa-ib'ʿath
  3. فِيهِمْان میںfīhim
  4. رَسُولًۭاایک رسول کوrasūlan
  5. مِّنْهُمْانہی میں سےmin'hum
  6. يَتْلُوا۟جو پڑھے / تلاوت کرتا ہوyatlū
  7. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  8. ءَايَـٰتِكَتیری آیاتāyātika
  9. وَيُعَلِّمُهُمُاورتعلیم دے ان کو / سکھاتا ہو ان کوwayuʿallimuhumu
  10. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  11. وَٱلْحِكْمَةَاور حکمتwal-ḥik'mata
  12. وَيُزَكِّيهِمْ ۚاورتزکیہ کرے ان کاwayuzakkīhim
  13. إِنَّكَبیشک توinnaka
  14. أَنتَتو ہیanta
  15. ٱلْعَزِيزُجو زبردست ہےl-ʿazīzu
  16. ٱلْحَكِيمُجو حکمت والا ہےl-ḥakīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں