مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 132

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ووصى بها ابراهيم بنيه ويعقوب يا بني ان الله اصطفى لكم الدين فلا تموتن الا وانتم مسلمون

اور ابرہیم نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب نے بھی (اپنے فرزندوں سے یہی کہا) کہ بیٹا خدا نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہی مرنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 132
  • پارہ 1
  • صفحہ 20

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جس ملت و مذہب کا شرف مذکور ہو چکا اسی ملت کی وصیت حضرت ابراہیمؑ و حضرت یعقوبؑ نے اپنی اولاد کو فرمائی تو جو اس کو نہ مانے گا وہ ان کا بھی مخالف ہوا۔ اور یہود کہتے تھے کہ حضرت یعقوبؑ نےاپنی اولاد کو یہودیت کی وصیت فرمائی سو وہ جھوٹے ہیں جیسا اگلی آیت میں آتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَصَّىٰاور وصیت کیwawaṣṣā
  2. بِهَآساتھ اس کے / اسی کیbihā
  3. إِبْرَٰهِـۧمُابراہیم نےib'rāhīmu
  4. بَنِيهِاپنے بیٹوں کوbanīhi
  5. وَيَعْقُوبُاوریعقوب نےwayaʿqūbu
  6. يَـٰبَنِىَّاے میرے بیٹوyābaniyya
  7. إِنَّبیشکinna
  8. ٱللَّهَاللہ نےl-laha
  9. ٱصْطَفَىٰچن لیاiṣ'ṭafā
  10. لَكُمُتمہارے لئےlakumu
  11. ٱلدِّينَدین کوl-dīna
  12. فَلَاتو نہfalā
  13. تَمُوتُنَّتم مرناtamūtunna
  14. إِلَّامگرillā
  15. وَأَنتُماس میں حال میں کہ تمwa-antum
  16. مُّسْلِمُونَمسلم ہوmus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں