مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 133

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام كنتم شهداء اذ حضر يعقوب الموت اذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي قالوا نعبد الهك واله ابائك ابراهيم واسماعيل واسحاق الها واحدا ونحن له مسلمون

بھلا جس وقت یعقوب وفات پانے لگے تو تم اس وقت موجود تھے، جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے، تو انہوں نے کہا کہ آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبود یکتا ہے اور ہم اُسی کے حکم بردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 133
  • پارہ 1
  • صفحہ 20

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تم حضرت یعقوبؑ کی وصیت کے وقت تو موجود بھی نہ تھے۔ انہوں نے تو ملت انبیائے موصوفین کا ارشاد فرمایا تھا تم نے یہ کیا کہ یہود اپنے سوا سب کو اور نصاریٰ اپنے سوا سب کو بےدین بتلانے لگے (اور مذہب حق (یعنی اسلام کے) دونوں کے مخالف ہو گئے) یہ تمہارا افتراء ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْیاam
  2. كُنتُمْتھے تمkuntum
  3. شُهَدَآءَحاضر / موجودshuhadāa
  4. إِذْجبidh
  5. حَضَرَآرہی تھیḥaḍara
  6. يَعْقُوبَیعقوب کوyaʿqūba
  7. ٱلْمَوْتُموتl-mawtu
  8. إِذْجبidh
  9. قَالَکہا اس نےqāla
  10. لِبَنِيهِاپنے بیٹوں سےlibanīhi
  11. مَاکس کیmā
  12. تَعْبُدُونَتم عبادت کرو گےtaʿbudūna
  13. مِنۢmin
  14. بَعْدِىمیرے بعدbaʿdī
  15. قَالُوا۟انہوں ے کہاqālū
  16. نَعْبُدُہم عبادت کریں گےnaʿbudu
  17. إِلَـٰهَكَتیرے الٰہ کیilāhaka
  18. وَإِلَـٰهَاور الٰہ (معبود کی)wa-ilāha
  19. ءَابَآئِكَتیرے آباؤ اجداد کےābāika
  20. إِبْرَٰهِـۧمَ(یعنی) ابراہیم کےib'rāhīma
  21. وَإِسْمَـٰعِيلَاور اسماعیل کےwa-is'māʿīla
  22. وَإِسْحَـٰقَاوراسحاق کےwa-is'ḥāqa
  23. إِلَـٰهًۭاالہilāhan
  24. وَٰحِدًۭاایک کیwāḥidan
  25. وَنَحْنُاور ہمwanaḥnu
  26. لَهُۥاس کے لئیےlahu
  27. مُسْلِمُونَفرماں بردار ہیںmus'limūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں